ہفتہ 31 جنوری 2026 - 22:12
سپاہ پاسداران کے متعلق یورپی یونین کا اقدام استکبار کی کھلی بے بسی کی علامت ہے

حوزہ / مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ نے یورپی یونین کے اس بوگس سیاسی اقدام کی سخت مذمت کی ہے جو ہر قسم کی قانونی حیثیت سے عاری ہے اور جس میں سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے اور اسے مقاومتی محاذ کے مقابلے میں استکبار کی کھلی ناکامی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ کی جانب سے یورپی یونین کے اس معاندانہ اور قانونی جواز سے خالی اقدام کی مذمت اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بھرپور حمایت میں جاری بیانیہ کی تفصیل درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

«وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ وَمِن رِّبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّکُمْ...»! (انفال آیہ ۳۰)

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، انقلاب کا بابرکت ثمرہ اور امام خمینی قدس سره الشریف کی پائیدار یادگار ہے۔ یہ ایسا ادارہ ہے جو ایمان، مجاہدت اور ایثار سے وجود میں آیا اور جس کے ثمرات ایران اسلامی کی قومی سلامتی اور امتِ اسلامی کی عزت کے تحفظ کی صورت میں ظاہر ہوئے۔ اس انقلابی ادارے نے ہزاروں سربلند شہداء پیش کرکے عالمی استکبار کی دہشت گردانہ سازشوں کے مقابلے میں صفِ اوّل میں کردار ادا کیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے سپاہ کو دہشت گرد قرار دینا، عالمی استکبار کی منطقِ مقاومت اور جہاد کے سامنے کھلی بے بسی کی علامت ہے اور یہ درحقیقت چند سال قبل مجرم امریکہ کی جانب سے سپاہ کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا ہی تکرار ہے۔

مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ یورپی یونین کے اس فضول، سیاسی اور کسی بھی قانونی حیثیت سے محروم اقدام کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسے منطقِ مقاومت کے مقابلے میں استکبار کی واضح ناکامی قرار دیتا ہے۔

حوزاتِ علمیہ پورے فخر کے ساتھ جمہوریہ اسلامی ایران کے عسکری اور انتظامی اداروں خصوصاً سپاہ پاسداران کی افواج، اس کے کمانڈروں اور جان نثار پاسداران کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتی ہیں اور اس بات پر زور دیتی ہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ملتِ ایران کا مضبوط قلعہ ہے اور اس پر حملہ، اس ملت کی سلامتی، عزت اور انقلابی شناخت پر حملے کے مترادف ہے۔

مرکزِ مدیریتِ حوزاتِ علمیہ

30 جنوری 2026ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha